ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیو یارک:سکھ پولیس افسران کے لیے پگڑی کی اجازت

نیو یارک:سکھ پولیس افسران کے لیے پگڑی کی اجازت

Sat, 31 Dec 2016 11:17:29    S.O. News Service

نیویارک،30؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نئے قواعد کی منظوری کے بعد نیو یارک پولیس کے سکھ افسران کو پولیس کی روایتی ٹوپی کے بجائے پگڑی پہننے کی اجازت مل گئی ہے۔نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی)کے مطابق پگڑیوں کا رنگ نیوی بلیو ہونا لازمی ہے جبکہ ان پر این وائی پی ڈی کا نشان ہونا چاہیے۔نئے ضوابط کے تحت افسران کو آدھے انچ تک داڑھی بڑھانے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔اس سے پہلے تک سکھ افسران کو داڑھی اگانے کی اجازت نہیں تھی اور پگڑی وہ اپنی روایتی ٹوپیوں کے اندر پہن سکتے تھے۔نیو یارک پولیس کمشنر جیمز او نیل نے کہا کے قواعد میں یہ تبدیلیاں اس لیے لائی گئی ہیں تاکہ سکھ برادری کے افراد کو پولیس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ہچکچاہٹ نہ محسوس ہو اور وہ 'ملک کیسب سے بہترین پولیس ڈپارٹمنٹ میں کام کر سکیں۔سکھ آفیسرز ایسوسی ایشن نے جیمز او نیل کا ایک ٹوئیٹ میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکھ برادری کی لیے یہ ایک لمحہ فخریہ ہے۔کمشنر جیمز او نیل نے ان نئے قواعد کا اعلان بدھ کے روز نیو یارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں نئے پولیس افسران کی گریجوایشن کی تقریب میں کیا۔


Share: